One village one theme Agri product.
One village - one Theme
ون ویلیج ۔ ون زرعی سیاحتی تھیم سیریز
اللہ پاک نے پاکستان میں ہمیں ہر ہر پھل اور ہر سبزی، فصلوں، لائیو سٹاک اور ڈیری اینیمل اور بے شمار زرعی پیداوار کے حوالے سے مختلف علاقوں کو نوازا ہے۔ جیساکہ کینو کے لیے سرگودھا، امرود کے لیے شرقپور، زیتون کے لیے چکوال، کیلا کے لیے حیدرآباد سے میر پور خاص ، کجھور کے لیے خیرپور میرس سکھر، مینگو کے لیے ملتان، اخروٹ کے لیے کشمیر، چیری اور خوبانی کے لیے گلگت بلتستان، ارڑو کے لیے سوات، چاول کے لیے مریدکے نارووال، مالٹا لوکاٹ کے لیے ہری پور ، سیب کے لیے زیارت بلوچستان، اونٹ کے لیے چولستان روہی، آلو مکئی کی پیداوار کے لیے اوکاڑہ دیپالپور، شہد کی پیداوار کے لیے پشاور، چائے کی کاشت کے لیے ہزارہ ڈویژن، اسی طرح بے شمار جڑی بوٹیاں ، مصالحے اور میڈیسنل پلانٹ کے لیے ہمارا نادرن ایریاز الغرض ہمارے پاکستان کو ہر علاقہ اور شہر کسی نہ کسی زرعی پروڈیوس کے حوالے سے مشہور ہے۔
ہر پھل کی ایک پاکٹ ہے - اگر ہم ہر پاکٹ کو جس پھل سبزی کی پیداوار کے لیے وہ مشہور ہے اسی پاکٹ میں اس ایگری پروڈیوس کا ایک ماڈل تھیم ٹورازم گاؤں ڈیزائن کر لیں ۔ اور اس ایک گاؤں میں اسی پھل سبزی کے حوالے سے مشہور کر لیں، اس پھل سبزی فصل کی پیداواری ٹیکنالوجی سے لیکر ویلیو ایڈیشن اور اینڈ کنزیومر تک پہچانے کے تمام مراحل کو اسی ایک گاؤں میں سیکھنے سکھانے کےلئے بہترین طریقے سے ڈسپلے کر دیے جائیں۔ اور ساتھ بچوں کی تعلیم کے لیے ٹورازم بھی قائم کر دی جائے تو اس کے بے شمار اکنامک فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
اللہ پاک نے پاکستان کو نوازنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اب ہم پر بھی فرض ہے کہ ہم ان نعمتوں سے بھرپور وژن کے ساتھ استفادہ کریں ۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔
طارق تنویر سی ای او ایگری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان
One village one theme Agri product. One village - one Theme ون ویلیج ۔ ون زرعی سیاحتی تھیم سیریز اللہ پاک نے پاکستان میں ہمیں ہر ہر پھل اور ہر سبزی، فصلوں، لائیو سٹاک اور ڈیری اینیمل اور بے شمار زرعی پیداوار کے حوالے سے مختلف علاقوں کو نوازا ہے۔ جیساکہ کینو کے لیے سرگودھا، امرود کے لیے شرقپور، زیتون کے لیے چکوال، کیلا کے لیے حیدرآباد سے میر پور خاص ، کجھور کے لیے خیرپور میرس سکھر، مینگو کے لیے ملتان، اخروٹ کے لیے کشمیر، چیری اور خوبانی کے لیے گلگت بلتستان، ارڑو کے لیے سوات، چاول کے لیے مریدکے نارووال، مالٹا لوکاٹ کے لیے ہری پور ، سیب کے لیے زیارت بلوچستان، اونٹ کے لیے چولستان روہی، آلو مکئی کی پیداوار کے لیے اوکاڑہ دیپالپور، شہد کی پیداوار کے لیے پشاور، چائے کی کاشت کے لیے ہزارہ ڈویژن، اسی طرح بے شمار جڑی بوٹیاں ، مصالحے اور میڈیسنل پلانٹ کے لیے ہمارا نادرن ایریاز الغرض ہمارے پاکستان کو ہر علاقہ اور شہر کسی نہ کسی زرعی پروڈیوس کے حوالے سے مشہور ہے۔ ہر پھل کی ایک پاکٹ ہے - اگر ہم ہر پاکٹ کو جس پھل سبزی کی پیداوار کے لیے وہ مشہور ہے اسی پاکٹ میں اس ایگری پروڈیوس کا ایک ماڈل تھیم ٹورازم گاؤں ڈیزائن کر لیں ۔ اور اس ایک گاؤں میں اسی پھل سبزی کے حوالے سے مشہور کر لیں، اس پھل سبزی فصل کی پیداواری ٹیکنالوجی سے لیکر ویلیو ایڈیشن اور اینڈ کنزیومر تک پہچانے کے تمام مراحل کو اسی ایک گاؤں میں سیکھنے سکھانے کےلئے بہترین طریقے سے ڈسپلے کر دیے جائیں۔ اور ساتھ بچوں کی تعلیم کے لیے ٹورازم بھی قائم کر دی جائے تو اس کے بے شمار اکنامک فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اللہ پاک نے پاکستان کو نوازنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اب ہم پر بھی فرض ہے کہ ہم ان نعمتوں سے بھرپور وژن کے ساتھ استفادہ کریں ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔ طارق تنویر سی ای او ایگری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان
0 Commentarios 0 Acciones 451 Views 0 Vista previa