جامن کا سفر – پاکستان کے ایگری ٹورازم نقشے پر نئی پہچان !
ایک خوش رنگ، خوش ذائقہ اور خوشحال مستقبل کی طرف…!
پاکستان کی زرخیز زمینوں میں اگنے والا جامن نہ صرف غذائیت سے بھرپور پھل ہے بلکہ قدرتی ادویاتی خصوصیات، منفرد ذائقے، اور گرمیوں کی سوغات ہونے کے باعث ایک بڑی معاشی، طبی اور زرعی سیاحتی اہمیت رکھتا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم جامن کو صرف ایک جنگلی یا عام پھل نہ سمجھیں، بلکہ اسے برانڈ بنائیں، ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کریں، ایگری ٹورزم کو فروغ دیں، اور ایک قومی سطح کا مقام عطا کریں۔
جامن ویلیج – پاکستان کا پہلا تھیم ایگری ٹورازم گاؤں !
فیصل آباد کے نواحی علاقے سمندری کے قریب چک نمبر 385 اور 386 گ ب کو غیر سرکاری طور پر "جامن ویلیج" جامن والی ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔ یہ دونوں گاؤں اور اس پاس کے کئی دوسرے گاؤں اپنی زرخیزی، ماحول اور جامن کے سینکڑوں درختوں ہر مشتمل جامن گارڈن کے باعث قدرتی سیاحت کے لیے بہترین جگہ بن چکا ہے۔ اور پاکستان میں سب سے زیادہ جامن پیدا کرنے والے گاؤں ہیں ۔ جامن کی ہارویسٹ کے سیزن میں سینکڑوں ٹرک یہاں سے جامن لیکر پاکستان کی تمام منڈیوں تک پہنچتے ہیں ۔
یہاں جامن کا قومی دن سالانہ بنیاد پر جامن کے درختوں کی بہار، خوشبو اور پھلوں کی فصل کو "جامن فیسٹیول" کی شکل میں منایا جاتا ہے۔ جس کو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جناب طارق تنویر نے متعارف کرایا ۔ اس طرح پاکستان کے پہلے سالانہ جامن فیسٹیول اور جامن کے قومی دن کے آغاز کے بانی طارق تنویر ہیں ۔ ان فیسٹیول کو منعقد کرنے میں جناب راجہ نعیم کیانی صاحب کو چیف آرگنائزر کی حیثیت حاصل ہیں ۔ ان کی محنت سے ابھی تک مسلسل ہر سال راجہ جامن فارم پر سالانہ جامن میلہ کا انعقاد ان کی لیڈرشپ میں منایا جاتا ہے ۔ پاکستان میں پہلا سالانہ جامن میلہ اتوار 19 جولائی 2020 کو چک 386 گ ب میں جامن کا قومی دن منایا گیا ۔
دوسرا سالانہ جامن میلہ اتوار 4 جولائی 2021 کو منایا گیا ۔
تیسرا سالانہ جامن فیسٹیول و جامن کا قومی دن اتوار 3 جولائی 2022 کو منایا گیا ۔
جامن کا چوتھا سالانہ جامن فیسٹیول و قومی دن بروز اتوار 9 جولائی 2023 کو جامن والی گاؤں میں منایا گیا ۔ اسی دن میرے پروگرام کسان کا پاکستان جو کی ڈسکور پاکستان ٹی وی چینل پر نشر ہوتا اس کا جامن کی ویلیو ایڈیشن ، اور اچھی پیکجز کے حوالے سے ریکارڈ کیا گیا ۔ (پروگرام کا لنک پوسٹ کے اخر میں دیا گیا ہے )
جامن کا قومی دن اور پانچواں سالانہ جامن فیسٹیول اتوار 14 جولائی 2024 کو منایا گیا ۔ اس سال 2025 میں جامن کا قومی دن و چھٹا سالانہ جامن فیسٹیول 2025
بروز اتوار 13 جولائی 2025 کو دونوں گاؤں میں 385 گ ب اور 386 گ ب جامن والی گاؤں میں منایا جا رہا ہے ۔ جامن فیسٹیول میں شرکت کرنے اور جامن ان لائن خریدنے کے لیے اپ جناب راجہ نعیم کیانی سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
+923447674988
ان میلوں کے انعقاد میں راجہ نعیم کیانی کے ساتھ ان کے گاؤں جامن والی کے بے شمار نوجوان اس تحریک میں شامل ہے جن میں اسی جامن والی گاؤں کے ایک قابل ذکر نوجوان جناب امیر حمزہ صاحب جو کہ یونیورسٹی اف ایگریکلچر فیصل آباد سے زرعی گریجویٹ ہیں اور جامن کی ویلیو ایڈیشن پر کام کر رہے ہیں اور ہر فیسٹیول کے انعقاد میں نعیم کیانی کے دست بازو ہوتے ہیں ۔
امیر حمزہ صاحب کا نمبر
+92 321 1797388
اس کے علاوہ ہم جناب راجہ فہیم ستار صاحب، جناب راجہ سلیم نمبر دار ، راجہ زین صاحب ، راجہ عدنان علی ، حکیم فرخ رفیق جامن والی گاؤں کا کردار بھی بہت اہم رہا ہے ۔ ہم ان تمام شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
اپنے بچوں اور فیملی کے ساتھ اس گاؤں کا ضرور وزٹ کریں ۔
چھٹا سالانہ جامن فیسٹیول 2025 – ایک جشن، ایک شناخت
2025 میں ہونے والا چھٹا سالانہ جامن فیسٹیول و پاکستان میں جامن کا قومی دن پاکستان میں ایگری ٹورزم کو نئی جہت دے گا۔ اس فیسٹیول میں:
✅ جامن کے درختوں کے سائے میں فوٹو شوٹس
✅ لائیو میوزک اور فوک پرفارمنس
✅ بچوں اور فیملیز کے لیے تفریحی سرگرمیاں
✅ مقامی جامن سے بنی مصنوعات کی نمائش
✅ جامن پر مبنی کھانوں اور مشروبات کی ورائٹی
✅ فارمرز مارکیٹ – ڈائریکٹ "فرام دا فارم" تازہ جامن کی سیل
✅ جامن کے طبی فوائد پر سیمینار
✅ نائٹ سٹے، ویلیج واکس، اور فارم ٹورز
جامن ڈے – پاکستان کو درکار ایک نیا قومی دن!
اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ہر سال جامن کی ہارویسٹ کے عروج کے مہینے جولائی میں "جامن ڈے پاکستان" منائیں، تاکہ:
جامن کے کاشتکاروں کو شناخت ملے
پاکستان میں اگنے والے دیسی پھلوں کو فروغ دیا جا سکے
نئی نسل کو قدرتی پھلوں سے جوڑا جا سکے
ایگری ٹورزم کے ایک نئے باب کا آغاز ہو
ویلیو ایڈڈ مصنوعات – جامن کی طاقت کو پیک کریں!
جامن کو نا صرف کہ تازہ حالت میں اچھی گفٹ پیک کے ساتھ بیچے بلکہ اس سے مختلف ویلیو ایڈڈ مصنوعات بھی تیار کی جا سکتی ہیں، جیسے:
🥤 جامن کا شربت
🍯 جامن مربہ
🧃 جامن کا سرکہ
🍬 جامن لیدر و ٹافی
🍧 جامن جیم
🌿 جامن پاؤڈر (ذیابطیس کے لیے)
💊 نیچرل میڈیسن اور سپلیمنٹس
یہ تمام مصنوعات فارم شاپس، ای شاپس، اور لوکل مارکیٹس میں فروخت کی جا سکتی ہیں، جس سے کسان کی آمدنی کئی گنا بڑھائی جا سکتی ہے۔
جامن ٹورازم – قدرتی تجربہ، ثقافتی جھلک
جامن کے باغات کو ایگری ٹورزم پوائنٹ بنا کر:
📸 فوٹوگرافی ٹرپس
🌳 درختوں کے سائے میں چائے
👨‍👩‍👧‍👦 فیملی سیر
📚 اسکول ٹورز
🏡 نائٹ اسٹے فارمز
🎨 بچوں کے آرٹ مقابلے
جیسے منفرد تجربات سیاحوں کو فراہم کیے جا سکتے ہیں۔
جامن کو بنائیں پاکستان کی پہچان
جامن نہ صرف ذائقہ، صحت اور ماحول کا نمائندہ ہے بلکہ اب یہ معاشی ترقی، فارم برانڈنگ، اور سیاحتی سرگرمیوں کا بھی ایک زبردست ذریعہ بن سکتا ہے۔
آئیں، "جامن ویلیج" سے ایک تحریک شروع کریں، جہاں زراعت، سیاحت، اور ثقافت ایک ساتھ پروان چڑھیں۔
جامن کے ساتھ جڑیں، فطرت سے جڑیں۔
خالص دیسی ذائقہ، خالص پاکستانی تجربہ!
مزید معلومات و جامن فیسٹیول میں شرکت کے لیے
جناب راجہ نعیم کیانی سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
+923447674988
جو کہ 385 گ ب والا فیسٹیول ہوسٹ کر رہے ہیں اور
راجہ عدنان علی
+92 344 0847686
راجہ فہیم ستار صاحب
03027070386
جو کہ 386 گ ب والا فیسٹیول ہوسٹ کر رہے ہیں ۔
سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ ہم ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد ، ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد ، ڈیپارٹمنٹ اف ہارٹیکلچر محکمہ زراعت پنجاب ، گرین سرکل ، ایس اے گروپ اور اس کے علاوہ تمام اداروں اور کمپنیوں کا شکریہ جو اس جامن فیسٹیول میں شرکت و معاونت فراہم کر رہیں ہیں ۔
اپنے بچوں اور فیملی کے ساتھ اس دونوں جامن گاؤں کا ضرور وزٹ کریں ۔
جامن کے اوپر پروگرام کسان کا پاکستان کا لنک درج ذیل ہے
https://youtu.be/_vtIeF3WcKM?si=HFCOXiSVdZ7p-Ls3
طارق تنویر سی ای او ایگری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اف پاکستان ۔
#JamunFestival2025
#JamunTourismPakistan
#JamunVillage385GB
#jamanvillage386GB
#AgriTourismPakistan
#FarmToFork
#SustainableFarming
#Kisankejaman
#DiscoverJamunBlossoms
جامن کا سفر – پاکستان کے ایگری ٹورازم نقشے پر نئی پہچان ! ایک خوش رنگ، خوش ذائقہ اور خوشحال مستقبل کی طرف…! پاکستان کی زرخیز زمینوں میں اگنے والا جامن نہ صرف غذائیت سے بھرپور پھل ہے بلکہ قدرتی ادویاتی خصوصیات، منفرد ذائقے، اور گرمیوں کی سوغات ہونے کے باعث ایک بڑی معاشی، طبی اور زرعی سیاحتی اہمیت رکھتا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم جامن کو صرف ایک جنگلی یا عام پھل نہ سمجھیں، بلکہ اسے برانڈ بنائیں، ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کریں، ایگری ٹورزم کو فروغ دیں، اور ایک قومی سطح کا مقام عطا کریں۔ جامن ویلیج – پاکستان کا پہلا تھیم ایگری ٹورازم گاؤں ! فیصل آباد کے نواحی علاقے سمندری کے قریب چک نمبر 385 اور 386 گ ب کو غیر سرکاری طور پر "جامن ویلیج" جامن والی ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔ یہ دونوں گاؤں اور اس پاس کے کئی دوسرے گاؤں اپنی زرخیزی، ماحول اور جامن کے سینکڑوں درختوں ہر مشتمل جامن گارڈن کے باعث قدرتی سیاحت کے لیے بہترین جگہ بن چکا ہے۔ اور پاکستان میں سب سے زیادہ جامن پیدا کرنے والے گاؤں ہیں ۔ جامن کی ہارویسٹ کے سیزن میں سینکڑوں ٹرک یہاں سے جامن لیکر پاکستان کی تمام منڈیوں تک پہنچتے ہیں ۔ یہاں جامن کا قومی دن سالانہ بنیاد پر جامن کے درختوں کی بہار، خوشبو اور پھلوں کی فصل کو "جامن فیسٹیول" کی شکل میں منایا جاتا ہے۔ جس کو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جناب طارق تنویر نے متعارف کرایا ۔ اس طرح پاکستان کے پہلے سالانہ جامن فیسٹیول اور جامن کے قومی دن کے آغاز کے بانی طارق تنویر ہیں ۔ ان فیسٹیول کو منعقد کرنے میں جناب راجہ نعیم کیانی صاحب کو چیف آرگنائزر کی حیثیت حاصل ہیں ۔ ان کی محنت سے ابھی تک مسلسل ہر سال راجہ جامن فارم پر سالانہ جامن میلہ کا انعقاد ان کی لیڈرشپ میں منایا جاتا ہے ۔ پاکستان میں پہلا سالانہ جامن میلہ اتوار 19 جولائی 2020 کو چک 386 گ ب میں جامن کا قومی دن منایا گیا ۔ دوسرا سالانہ جامن میلہ اتوار 4 جولائی 2021 کو منایا گیا ۔ تیسرا سالانہ جامن فیسٹیول و جامن کا قومی دن اتوار 3 جولائی 2022 کو منایا گیا ۔ جامن کا چوتھا سالانہ جامن فیسٹیول و قومی دن بروز اتوار 9 جولائی 2023 کو جامن والی گاؤں میں منایا گیا ۔ اسی دن میرے پروگرام کسان کا پاکستان جو کی ڈسکور پاکستان ٹی وی چینل پر نشر ہوتا اس کا جامن کی ویلیو ایڈیشن ، اور اچھی پیکجز کے حوالے سے ریکارڈ کیا گیا ۔ (پروگرام کا لنک پوسٹ کے اخر میں دیا گیا ہے ) جامن کا قومی دن اور پانچواں سالانہ جامن فیسٹیول اتوار 14 جولائی 2024 کو منایا گیا ۔ اس سال 2025 میں جامن کا قومی دن و چھٹا سالانہ جامن فیسٹیول 2025 بروز اتوار 13 جولائی 2025 کو دونوں گاؤں میں 385 گ ب اور 386 گ ب جامن والی گاؤں میں منایا جا رہا ہے ۔ جامن فیسٹیول میں شرکت کرنے اور جامن ان لائن خریدنے کے لیے اپ جناب راجہ نعیم کیانی سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ +923447674988 ان میلوں کے انعقاد میں راجہ نعیم کیانی کے ساتھ ان کے گاؤں جامن والی کے بے شمار نوجوان اس تحریک میں شامل ہے جن میں اسی جامن والی گاؤں کے ایک قابل ذکر نوجوان جناب امیر حمزہ صاحب جو کہ یونیورسٹی اف ایگریکلچر فیصل آباد سے زرعی گریجویٹ ہیں اور جامن کی ویلیو ایڈیشن پر کام کر رہے ہیں اور ہر فیسٹیول کے انعقاد میں نعیم کیانی کے دست بازو ہوتے ہیں ۔ امیر حمزہ صاحب کا نمبر +92 321 1797388 اس کے علاوہ ہم جناب راجہ فہیم ستار صاحب، جناب راجہ سلیم نمبر دار ، راجہ زین صاحب ، راجہ عدنان علی ، حکیم فرخ رفیق جامن والی گاؤں کا کردار بھی بہت اہم رہا ہے ۔ ہم ان تمام شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اپنے بچوں اور فیملی کے ساتھ اس گاؤں کا ضرور وزٹ کریں ۔ چھٹا سالانہ جامن فیسٹیول 2025 – ایک جشن، ایک شناخت 2025 میں ہونے والا چھٹا سالانہ جامن فیسٹیول و پاکستان میں جامن کا قومی دن پاکستان میں ایگری ٹورزم کو نئی جہت دے گا۔ اس فیسٹیول میں: ✅ جامن کے درختوں کے سائے میں فوٹو شوٹس ✅ لائیو میوزک اور فوک پرفارمنس ✅ بچوں اور فیملیز کے لیے تفریحی سرگرمیاں ✅ مقامی جامن سے بنی مصنوعات کی نمائش ✅ جامن پر مبنی کھانوں اور مشروبات کی ورائٹی ✅ فارمرز مارکیٹ – ڈائریکٹ "فرام دا فارم" تازہ جامن کی سیل ✅ جامن کے طبی فوائد پر سیمینار ✅ نائٹ سٹے، ویلیج واکس، اور فارم ٹورز جامن ڈے – پاکستان کو درکار ایک نیا قومی دن! اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ہر سال جامن کی ہارویسٹ کے عروج کے مہینے جولائی میں "جامن ڈے پاکستان" منائیں، تاکہ: جامن کے کاشتکاروں کو شناخت ملے پاکستان میں اگنے والے دیسی پھلوں کو فروغ دیا جا سکے نئی نسل کو قدرتی پھلوں سے جوڑا جا سکے ایگری ٹورزم کے ایک نئے باب کا آغاز ہو ویلیو ایڈڈ مصنوعات – جامن کی طاقت کو پیک کریں! جامن کو نا صرف کہ تازہ حالت میں اچھی گفٹ پیک کے ساتھ بیچے بلکہ اس سے مختلف ویلیو ایڈڈ مصنوعات بھی تیار کی جا سکتی ہیں، جیسے: 🥤 جامن کا شربت 🍯 جامن مربہ 🧃 جامن کا سرکہ 🍬 جامن لیدر و ٹافی 🍧 جامن جیم 🌿 جامن پاؤڈر (ذیابطیس کے لیے) 💊 نیچرل میڈیسن اور سپلیمنٹس یہ تمام مصنوعات فارم شاپس، ای شاپس، اور لوکل مارکیٹس میں فروخت کی جا سکتی ہیں، جس سے کسان کی آمدنی کئی گنا بڑھائی جا سکتی ہے۔ جامن ٹورازم – قدرتی تجربہ، ثقافتی جھلک جامن کے باغات کو ایگری ٹورزم پوائنٹ بنا کر: 📸 فوٹوگرافی ٹرپس 🌳 درختوں کے سائے میں چائے 👨‍👩‍👧‍👦 فیملی سیر 📚 اسکول ٹورز 🏡 نائٹ اسٹے فارمز 🎨 بچوں کے آرٹ مقابلے جیسے منفرد تجربات سیاحوں کو فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ جامن کو بنائیں پاکستان کی پہچان جامن نہ صرف ذائقہ، صحت اور ماحول کا نمائندہ ہے بلکہ اب یہ معاشی ترقی، فارم برانڈنگ، اور سیاحتی سرگرمیوں کا بھی ایک زبردست ذریعہ بن سکتا ہے۔ آئیں، "جامن ویلیج" سے ایک تحریک شروع کریں، جہاں زراعت، سیاحت، اور ثقافت ایک ساتھ پروان چڑھیں۔ جامن کے ساتھ جڑیں، فطرت سے جڑیں۔ خالص دیسی ذائقہ، خالص پاکستانی تجربہ! مزید معلومات و جامن فیسٹیول میں شرکت کے لیے جناب راجہ نعیم کیانی سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ +923447674988 جو کہ 385 گ ب والا فیسٹیول ہوسٹ کر رہے ہیں اور راجہ عدنان علی +92 344 0847686 راجہ فہیم ستار صاحب 03027070386 جو کہ 386 گ ب والا فیسٹیول ہوسٹ کر رہے ہیں ۔ سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ ہم ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد ، ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد ، ڈیپارٹمنٹ اف ہارٹیکلچر محکمہ زراعت پنجاب ، گرین سرکل ، ایس اے گروپ اور اس کے علاوہ تمام اداروں اور کمپنیوں کا شکریہ جو اس جامن فیسٹیول میں شرکت و معاونت فراہم کر رہیں ہیں ۔ اپنے بچوں اور فیملی کے ساتھ اس دونوں جامن گاؤں کا ضرور وزٹ کریں ۔ جامن کے اوپر پروگرام کسان کا پاکستان کا لنک درج ذیل ہے https://youtu.be/_vtIeF3WcKM?si=HFCOXiSVdZ7p-Ls3 طارق تنویر سی ای او ایگری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اف پاکستان ۔ #JamunFestival2025 #JamunTourismPakistan #JamunVillage385GB #jamanvillage386GB #AgriTourismPakistan #FarmToFork #SustainableFarming #Kisankejaman #DiscoverJamunBlossoms
0 Commentarios 0 Acciones 4K Views 0 Vista previa